ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / الرقہ عسکری مہم، امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں پر جہادیوں کا جوابی حملہ

الرقہ عسکری مہم، امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں پر جہادیوں کا جوابی حملہ

Tue, 28 Mar 2017 19:04:45  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ امریکی حمایت کے ساتھ الرقہ کی بازیابی کا آپریشن شروع کرنے والی سیرئین ڈیموکریٹک فورسز کو دہشت گرد تنظیم ’ اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کے حملے کا سامنا ہے۔ یہ حملہ طبقہ کے قصبے پر چڑھائی کرنے والے فائٹرز پر کیا گیا ہے۔ طبقہ کے ملٹری ایئربیس کو ایس ڈی ایف کے فائٹرز نے پہلے ہی گھیرے میں لے رکھا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق طبقہ کی لڑائی الرقہ شہر پر قبضیکی بنیاد بنے گی۔ عرب اور کرد فائٹرز طبقہ ڈیم پر بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش میں ہیں۔ سیرئین ڈیموکریٹک فورسز کے فائٹرز اِس وقت الرقہ سے صرف آٹھ کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔


Share: